اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھا دی گئیں

07 Aug 2025
07 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھا دی گئیں۔

وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے کہا ہے کہ سکولوں میں 31 اگست تک چھٹیاں بڑھا دی گئیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اب سکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔

اس سے قبل 15 اگست کو پنجاب بھر کے سکولوں کی چھٹیاں ختم ہو رہی تھیں جو اب 31 اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے تاہم اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ صوبہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے