اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں 4 ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا

07 Aug 2025
07 Aug 2025

(لاہورنیوز)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کاشتکاروں کیلئے”ون سٹاپ سلوشن“ چار ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا۔

جی سی آئی اور محکمہ زراعت کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے، جی سی آئی ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کے ماڈل ایگریکلچر مال کا انتظام سنبھالے گی، کاشتکاروں کو ون سٹاپ سلوشن ملے گا۔

مزید 10 اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مالز بنائے جائیں گے، کاشتکاروں کے مسائل کا حل اور ضروریات کا حصول ایک چھت تلے ممکن ہوگا۔چاروں ماڈل ایگریکلچر مال 45 ایام میں فنکشنل ہوجائیں گے، ماڈل مالز میں زرعی مداخل، لون، جدید زرعی مشینری، ٹریکٹر اور دیگر سروسز مہیا کی جائیں گی۔

مشینی کاشت کے فروغ کیلئے جدید ترین زرعی مشینری بھی رینٹ پر مہیا کی جائیگی، ڈرون سپرے کی سروسز بھی موجود ہوں گی۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کے قیام سے کاشتکار کو مڈل مین کا محتاج یا جگہ جگہ خوار نہیں ہونا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مختصر عرصے میں کاشتکاروں کیلئے ریکارڈ اینیشی ایٹو لے کر آئے، کاشتکار کی ترقی، پاکستان کی ترقی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے