اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ٹی 20؛ پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا شکار

07 Aug 2025
07 Aug 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم پہے ٹی20 میچ میں آئر لینڈ سے ہارگئی۔

میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا،جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سب سے شاندار کارکردگی کپتان فاطمہ ثنا نے دکھائی، جنہوں نے صرف 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ساتھ ہی دو کیچز لینے اور ایک رن آؤٹ کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی بہترین بولنگ رہی۔ ان کے علاوہ ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال، رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب شروع ہوا تو قومی ویمنز ٹیم کو آغاز ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محض 54 رنز کے مجموعی اسکور پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکی تھیں۔ اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ صرف پانچ پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

مڈل آرڈر بھی سنبھل نہ سکا۔ سدرہ امین 15، عالیہ ریاض 14، ایمان فاطمہ 4 اور کپتان فاطمہ ثنا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم دباؤ میں آتی چلی گئی۔

آخر میں نتالیہ پرویز نے 29 اور رامین شمیم نے 27 رنز بنا کر کچھ مزاحمت ضرور کی، تاہم وہ میچ کا رخ نہ موڑ سکیں۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے اور یوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بھی ڈبلن میں 8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے، جہاں پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے