07 Aug 2025
(لاہور نیوز) شہر میں ٹیپا کے 2 نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر پر اہم پیشرفت شروع ہو گئی ہے۔
ٹولنٹن مارکیٹ مال روڈ پارکنگ پلازے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا، یہ ٹینڈر 12 اگست کو کھولا جائے گا جبکہ منصوبے کی تکمیل 9 ماہ میں ہوگی۔
ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ پلازے کا ٹینڈر 73 کروڑ سے زائد لاگت کا جاری کیا گیا، 5 کنال اراضی پر زیر زمین ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔
ٹیپا نے نیلا گنبد پارکنگ پلازے کیلئے پری کوالیفکیشن جاری کر دی ہے۔
