
07 Aug 2025
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 129 میں کل 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود، حافظ میاں محمد نعمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پیپلزپارٹی کے کارکن حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل (8 اگست)سے شروع کیا جائے گا، این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہو گا۔
این اے 129 لاہور کی سیٹ میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔