07 Aug 2025
(لاہور نیوز) سکولوں میں اضافی کمرے اور سہولیات کو پورا کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا۔
چالیس ارب روپے کی لاگت سے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا گیا، تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، دیگر ممبران میں سی ای او، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈی ای او سکینڈری اور ایلیمنٹری شامل ہیں۔
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سہولیات کی عدم دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا، تمام ڈپٹی کمشنرز رپورٹ مرتب کرکے محکمہ تعلیم کو بھجوائیں گے۔
