07 Aug 2025
(ویب ڈیسک) لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق لاہورایئرپورٹ سے کپڑوں میں جذب آئس ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 3.8 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دبئی کی پرواز کے مسافر کے بیگیج اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف سٹاف نے ایک کارٹن کو مشکوک قرار دیا، دستی تلاشی پر کارٹن میں موجود 3 مردانہ جوڑوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
