اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی لاہور کے مبینہ مقابلے، چند گھنٹوں میں 4 ملزمان ہلاک

07 Aug 2025
07 Aug 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رات گئے سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں مزید 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جس کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مارے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 4ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ مقابلے سی سی ڈی اقبال ٹاؤن اورکوتوالی کے ساتھ کیے گئے ،سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے ساتھ مقابلے میں ملزم عثمان خالد مارا گیا،سی سی ڈی کوتوالی کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلہ میں ملزم قاسم ہلاک ہوا،دونوں ملزمان سی سی ڈی پولیس کی زیرحراست تھے۔

سی سی ڈی پولیس کے مطابق  ہلاک ملزمان کو نشاندہی اور ریکوری کیلئے لے کر جا رہے تھے، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، مبینہ مقابلہ کے بعد دونوں ہلاک ملزمان کے ساتھی فرارہوگئے ۔

قبل ازیں سی سی ڈی صدرکے ساتھ مقابلہ میں ملزم بابرعلی ہلاک ہواجبکہ دوسرے مبینہ مقابلہ میں کاہنہ کےعلاقہ میں ملزم نذیر ہلاک ہوگیا۔

مبینہ مقابلوں میں سی سی ڈی اہلکار اور گاڑیاں محفوظ رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے