اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ ہاؤسنگ کا ترقیاتی منصوبے وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز) ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے اور کریم بلاک تا موٹروے شارٹ روٹ منصوبوں کی حکمت عملی تیار کر لی گئی، محکمہ ہاؤسنگ نے منصوبوں کی حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایل ڈی اے اور نیسپاک نے لاہور میں ٹریفک کے بڑے مسائل کے حل کیلئے تجویز کردہ منصوبوں پر بریفنگ مکمل کر لی، پریزینٹیشن سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی گئی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے ابتدائی ڈیزائنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی منظوری کیلئے ایوانِ وزیر اعلیٰ سے وقت طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلبرگ سے موٹروے تک ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ بی او ٹی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے، جس پر اربوں روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت 6 مختلف مقامات پر انٹری و ایگزٹ کے لیے ایلی ویٹڈ ریمپس بھی تعمیر کیے جائیں گے تاہم حکومت اس منصوبے پر لاگت ٹول ٹیکس کے ذریعے 25 سے 30 سال میں پوری کرے گی۔

دوسرا مجوزہ منصوبہ کریم بلاک سے ملتان روڈ کے راستے موٹروے تک ایک نیا شارٹ روٹ فراہم کرنے کا ہے، جس سے شہر کو لاہور سے اسلام آباد، لاہور سے ملتان اور کراچی موٹروے کیلئے نیا کوریڈور میسر آئے گا، دونوں منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے