اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے آن لائن آرڈرز پر نئے سیلز ٹیکس قانون کا نفاذ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہورنیوز)ایف بی آر نے آن لائن آرڈرز پر نئے سیلز ٹیکس قانون کا نفاذ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجیٹل آرڈرز پر مارکیٹ پلیس، کوریئر، پیمنٹ ایجنٹس سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے، کیش آن ڈلیوری پر بھی سیلز ٹیکس کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق آن لائن پلیٹ فارمز کو ہر ماہ 10 تاریخ تک ایس ٹی آر فارم جمع کروانا ہوگا، کوریئرز اور پیمنٹ ایجنٹس بھی ایس ٹی آر فارم ایف بی آر کو جمع کرائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن مارکیٹ پلیس کو ایس ٹی آر 34 فارم کے ذریعے آرڈرز کی رپورٹ دینا ہوگی، کوریئر سروس فراہم کرنے والی مارکیٹ پلیس کو ایس ٹی آر 36 بھی دینا ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق وینڈرز کو سیلز ٹیکس کٹوتی کا سرٹیفکیٹ تفصیلات سمیت دینا ہوگا، سرٹیفکیٹ میں وینڈر کا نام، رجسٹریشن نمبر، اشیاء کی تفصیل لازمی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے