اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس ای سی پی نے پہلی بار 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر دیں

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز)پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر میں نئی تاریخ رقم، ایس ای سی پی نے پہلی بار 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر دیں۔

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2025 میں 4 ہزار 65 کمپنیوں کی رجسٹریشن کر کے ریکارڈ بنا ڈالا۔ایس ای سی پی نے مئی 2025 میں 3 ہزار 609 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی تھی، ملک بھر کی 99 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے کی گئی ہے۔

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کُل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہوگئی۔نئی رجسٹریشن ہونے والی کمپنیوں میں 57 فیصد پرائیوٹ لمیٹڈ ، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں ، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں 862 کمپنیاں سرفہرست ہیں۔

سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 96 رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے