اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی کی ملاقات ہوئی، ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا کہ عوام  نے ایک بار پھر 5 اگست کو تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا، عوام اور خود تحریک انصاف کے ورکرز روز روز کے احتجاج اور مظاہروں سے تنگ آ گئے ہیں، پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے اور احتجاجی مظاہروں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور حقیقی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی، پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو کے دست بازو ہیں، میں بھی ایک جیالا کارکن ہوں جسے پیپلز پارٹی نے پنجاب کا گورنر بنا دیا۔

سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن جلد بلاول بھٹو کے قریب ہوں گے، میری محنت رائیگاں نہیں جائے گی، وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے