
06 Aug 2025
(لاہور نیوز) محکمہ کالج ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کالج کے احاطے میں یونیفارم کی خرید و فروخت سختی سے ممنوع قرار دیدی۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی حالت میں طلبہ کو کسی مخصوص دکاندار یا دکان سے یونیفارم خریدنے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، طلبہ کو حوصلہ افزائی یا بالواسطہ طور پر آمادہ نہیں کیا جانا چاہئے، کسی بھی دکاندار کی ترجیحی تشہیر کی کسی بھی حالت میں اجازت نہیں ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن نے کالجز پرنسپلز کو اس سلسلے میں کالج کے احاطے میں نمایاں جگہوں پر بینر اور نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کالجز کے خلاف کارروائی ہو گی۔