اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے سندھ سمیت تمام دریاؤں میں پانی نارمل سطح پر ہے: پی ڈی ایم اے

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات 86، نارووال 37، ملتان 28، ڈی جی خان 27 اور جہلم میں 22 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ، اٹک، منگلا، مری، راولپنڈی، لیہ، میانوالی اور کوٹ ادو میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 7 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے سربراہ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔دریائے چناب، جہلم، راوی، ستلج ، رودکوہیوں اور بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

 ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم 95 فیصد ، منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکاہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 56 فیصد تک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 164 شہری جاں بحق ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف مون سون بارشوں میں حادثات کے باعث 3 شہری زخمی ہوئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متاثرہ فیملیز کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ، 582 شہری زخمی، 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے