اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستانی سٹوڈنٹس نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لئے

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی سٹوڈنٹس نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

پاکستانی سٹوڈنٹس نے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 براؤنز میڈلز حاصل کئے، اولمپیاڈ میں محمد طیب بخاری نے گولڈ، عمار اسد وڑائچ نے سلور، رواح جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی  نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

اعلامیے کے مطابق نیوکلیئر اولمپیاڈ ملائیشیا میں 30 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین، جاپان، ترکی سمیت 19 ممالک نے مقابلوں میں شرکت کی۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر سجاد طاہر اور ڈاکٹر محمد مقصود  نے کی، کامیابی پاکستان کی نیوکلیئر تعلیم میں اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامیابی پی اے ای سی کی نوجوان سائنسدانوں کی تربیت میں اہم کردار کی عکاس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے