اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے آن لائن خریداری پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام متعارف کروا دیا

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس کٹوتی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ایک نیا باب شامل کرتے ہوئے آن لائن مارکیٹ پلیس، ادائیگیوں کے ذرائع اور کوریئر سروسز پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی سے متعلق اہم ترامیم کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے متعارف کردہ نظام کے تحت کسی صارف کی جانب سے آن لائن آرڈر پر ادائیگی آن لائن یا کیش آن ڈیلیوری (سی او ڈی) کے ذریعے کی جاتی ہے تو اس صورت میں متعلقہ ادائیگی کے ذریعے یا کوریئر کمپنی پر لازم ہوگا کہ وہ مصنوعات کی ترسیل کے وقت فروخت شدہ اشیاء پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی کرے اور باقی رقم سپلائر یا وینڈر کو ادا کرے۔

ڈیجیٹل آرڈرز پر مبنی سامان کی ترسیل میں کردار ادا کرنے والی کوریئر کمپنیوں کوہر مہینے کی دس تاریخ تک ایک تفصیلی رپورٹ ایف بی آر کو جمع کراناہوگی جس میں تمام سپلائرز، ان کے رجسٹریشن نمبرز اور فراہم کردہ سامان کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی، رپورٹس ایف بی ا ٓر کے وضع کردہ فارمیٹ کے مطابق فراہم کرنا ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیمنٹ انٹرمیڈیریز ( Intermediaries Payment ) اور کوریئر کمپنیاں جو ڈیجیٹل آرڈرز پر مبنی سامان کی ترسیل میں کردار ادا کرتی ہیں ان پر لازم ہوگا کہ وہ ہر مہینے کی دس تاریخ تک ایک تفصیلی رپورٹ ایف بی آر کو جمع کرائیں، جس میں تمام سپلائرز، ان کے رجسٹریشن نمبرز اور فراہم کردہ سامان کی تفصیلات دی گئی ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے