اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پارلیمنٹ کیفے ٹیریا، سپیکر کا کھانے سے لال بیگ نکلنے پر سخت نوٹس، ٹھیکہ منسوخ

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے لال بیگ نکلنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے لال بیگ نکلنے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا تھا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ سٹاف کے لیے بھی کیفے ٹیریا کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا ہے، دوسری جانب اسمبلی حکام  نے بتایا ہے کہ کھانے سے کاکروچ نکلنے کا واقعہ 10 دن پرانا ہے جبکہ اچھی شہرت کے حامل نئے کنٹریکٹر کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جو ایک رکن اسمبلی نے بنائی جس میں چند لال بیگ روٹی کے ارد گرد گھومتے دکھائی دے رہے تھے، ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے لال بیگ نکلنے پر برہمی کا اظہار کرتے  ہوئے لابی میں صفائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے