اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی: یوم استحصال کشمیر کے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان  نے یوم استحصال کشمیر کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق چھ سال قبل پانچ اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طورپر بھارت کی حیثیت کو تبدیل کردیا، پاکستان سفارتی و اخلاقی حمایت کی توثیق و اعادہ کرتا ہے تاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں میں اپنے حق خود ارادیت اور اپنا حق حاصل کر سکیں۔

متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کےلئے بھارتی اقدامات و غیر قانونی سیاسی منظر نامہ بھارتی پالیسیوں کو مسترد کرتا ہے، بھارتی ظلم و ستم جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایوان کشمیری عوام کی بہادر و جرأت کو سلام پیش کرتا ہے جو بھارت کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسی طرح یہ ایوان کشمیر میں انسانی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، ایوان آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان پر بھارت کے دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں سے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

دوسری جانب متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ بھارت کشمیر میں قیدیوں کو رہا کرے ظلم و ستم بند کرے اور صحافیوں کو کشمیر میں رسائی کی اجازت دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے