اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چودھری افتخار چھچھر، غلام رضا، سردار اویس دریشک، ذوالفقار علی شاہ، محمد ارشد ملک، حسن ذکاء پینل آف چیئرپرسن میں شامل ہیں، حکومتی رکن علی حیدر گیلانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی داد رسی کے لئے نقطہ اعتراض پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ و چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، اس سے کئی گاؤں متاثر ہیں، ملتان، جنوبی پنجاب میں دریاؤں کے کٹاؤ سے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں، اس حوالے سے ہمیں بتایا جائے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں کافی میٹنگز ہو رہی ہیں، جہاں بھی سیلاب آنے کی اطلاع ہوتی ہے تو وہ وہاں سے لوگوں کو نقل مکانی کا الرٹ جاری کرتے ہیں، لوگ سیلاب زدہ علاقوں سے مویشی و سامان کے ساتھ علاقہ چھوڑنا نہیں چاہتے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ 1122 کے 850 ریسکیو ورکرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیبنٹ میٹنگ میں کیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے