اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کیلئے 1220 فلیٹس، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم امور پر غور کیا گیا، صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے، ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سرکاری زمین پر ٹیلی کام ٹاورز کیلئے لیز کی منظوری زیر غور آئی، چائلڈ لیبر کی روک تھام سے متعلق قواعد 2024 کے مسودے پر بھی غور کیا گیا، پنجاب چیریٹی کمیشن میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی تجویز زیر غور رہی۔

صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی، جیلوں میں قیدیوں کیلئے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا، فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا جبکہ ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے