اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔

 مرزا فاران بیگ کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے، اب مرزا فاران بیگ کی شاندار انتظامی کارکردگی پر نیب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹریفک پولیس میں اصلاحات کے بعد انہیں نیب لاہور کی باگ ڈور سونپ دی گئی۔

 مرزا فاران بیگ نے ٹریفک نظام میں ڈیجیٹل انقلابات متعارف کرائے۔ ان کی قیادت میں واٹس ایپ ہاٹ لائن جیسے اقدامات کو پذیرائی ملی۔ مرزا فاران بیگ نے ٹریفک پولیس میں میرٹ، شفافیت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔

نیب لاہور کی قیادت اب ایک تجربہ کار اور نظم و ضبط کے ماہر کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔ مرزا فاران بیگ نے کئی شہروں میں ٹریفک مہمات کی کامیاب نگرانی کی۔ انہوں نے ٹریفک سیفٹی، ہیلمٹ کمپین اور شہری سہولت مراکز میں مؤثر اقدامات اٹھائے۔

 مرزا فاران بیگ نے ہمیشہ عوامی رابطے کو ترجیح دی، کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ان کا شمارپولیس کے قابل، باکردار اور وژنری افسران میں ہوتا ہے۔ مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ٹریفک پولیس کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرزا فاران بیگ کے ڈی جی نیب لاہور کی حیثیت سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے