اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یوم استحصال کشمیر پر اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) یوم استحصال کشمیر پر اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سرفہرست ایجنڈا ہے، بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی لیکن بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کا سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ سمجھتا ہے، مسئلہ کشمیر  کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، یہ ایوان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے