اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات، 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات سے حکومت نے 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

حکومت نے فنانس بل2024ء میں ترمیم کردی ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی 500 روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50روپے سے بڑھا کر500 روپے کردی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار ،ملتان ،بہاولپور اور پنڈی بار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کورٹ فیس میں اضافہ میری حلف برداری سے پہلے ہوا، میں جب سے آئی ہوں وکلاء کی ویلفیئر کے لیے کام کیا، مجھے پتہ ہے میری لاہور بار کی عمارت کہاں کھڑی ہے، پورے پنجاب میں وکلاء کے لیے جوڈیشل کمپلیکس بنائے۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ایوان عدل کی عمارت کبھی بھی گر سکتی ہے ، لاہور کے مسائل تو دہائیوں پرانے ہیں ، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران ناکام ہوئے تو پھر میں نے پنجاب حکومت سے بات چیت کی۔

 انہوں نے بتایا کہ میں نے چیف سیکرٹری سے میٹنگ کی ، میرے بارے میں بہت کچھ کہا گیا لیکن درگزر سے کام لیا ، جب آپ بار کے صدر بن جاتے ہیں تو کسی جماعت کے صدر نہیں ہوتے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے