اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چینی کے نرخوں میں خودساختہ اضافے کیخلاف کریک ڈاؤن، 79 افراد گرفتار

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں چینی کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف پرائس کنٹرول اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 915 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن میں سے 79 افراد کو گرفتار، جبکہ 27 کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق 836 افراد کو موقع پر ہی جرمانے عائد کئے گئے، کُل کارروائیوں کی مجموعی تفصیل کے مطابق اب تک 27 ہزار 413 افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا چکی ہیں، جن میں سے 1,820 افراد کو گرفتار اور 303 کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

لاہور ڈویژن میں گراں فروشی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 5 افراد کو گرفتار اور 2 کے خلاف قانونی مقدمات درج کئے گئے۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں 417، فیصل آباد میں 94، ساہیوال میں 10، سرگودھا میں 18 اور راولپنڈی ڈویژن میں 78 گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

اسی طرح بہاولپور میں 113، ڈیرہ غازی خان میں 52 اور ملتان ڈویژن میں 106 افراد کو چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ چینی سمیت روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منافع خوری یا نرخ نامے کی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے