اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تربیلا ڈیم 94 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکا ہے، پی ڈی ایم اے

05 Aug 2025
05 Aug 2025

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تربیلا ڈیم 94 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے، تربیلا ڈیم کا موجودہ سطحِ آب 1544.00 فٹ ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1550.00 فٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم کا موجودہ لیول 1203.25 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1242.00 فٹ کے 61 فیصد کے برابر ہے، دونوں ڈیموں میں پانی کی موجودہ سطح مون سون سیزن کے دوران ممکنہ ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے، دوسری جانب دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں اہم مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ برساتی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ کوہِ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں فی الحال کوئی بہاؤ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

انتظامیہ نے صورت حال پر مکمل نظر رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں  سے باخبر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے