04 Aug 2025
(لاہور نیوز) امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے مزار ڈاکٹر محمد علامہ اقبالؒ پر حاضری دی، اس موقع پر گارڈز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
امریکی قونصل جنرل کی جانب سے مزار اقبال پر پھول رکھے گئے، مزار اقبال پر حاضری کے بعد انہوں نے بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا۔
خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کو بادشاہی مسجد کا مکمل دورہ کروایا گیا۔
