
(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر سے 19 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی دے دی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں تعینات رفاقت علی قمر اور محمد سیلمان کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والے دیگر ایڈیشنل سیشن ججوں میں خالد محمود چیمہ، وسیم مبارک، محمد جمیل، امیر شہباز میر، رضوان الحق، احمد نواز خان اور محمد فرخ حمید شامل ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج عابد علی، شہزادہ مسعود صادق، محمد رضوان عارف، محمد سلیم اقبال، محمد ندیم، محمد مسعود حسین، لیاقت علی رانجھا، طارق محمود، مزمل موسیٰ اور عابد حسین کو بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ایلوویشن کمیٹی کی سفارشات پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے مذکورہ ججز کی عہدوں پر ترقی کی منظوری دی ہے۔