اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز اور سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے اورنج لائن ٹرین کے اخراجات میں کمی اور سرکاری خزانے کی بچت ہو گی، اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے 1.6 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز کو بجلی فراہم ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی سے اورنج لائن ٹرین کے برقی زینے، سٹاپس اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت سالانہ اربوں روپے بطور سبسڈی فراہم کرتی ہے، اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز اور الائیڈ انفرا سٹرکچر کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، جس سے بجلی بلوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے