اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں: عطا تارڑ

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میاں اظہرکی وفات سےسیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے، وہ پر نہیں ہو پائے گا، میاں اظہر کے ساتھ خاندانی تعلق تھا، میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے مابین دیرینہ تعلقات تھے، لاہور کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں علی محمد خان کو بتاؤں شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا، ان کو سزائیں 9مئی کے واقعات پہ ملی ہیں، اس پہ شور نہ مچائیں عدالت جائیں، نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑے گا۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نومئی کوشہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، نومئی کی سزائیں قانون کےمطابق ہوئی ہیں، نو مئی کے واقعات میں کون ملوث ہے سب کو پتہ ہے تاہم پی ٹی آئی نےمنصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کوفساد برپا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے