اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے: طاہر اشرفی

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا  تھا کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششیں دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں، اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی نا قابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی اقدامات اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت ہیں، اسرائیلی وزراء اور یہودیوں کی طرف سے مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے، مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کا فوری محاسبہ کرے، اسرائیلی اقدامات اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے