اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی مقابلے میں ہلاکت، شہری کی درخواست پر معاملہ ایف آئی اے کے سپرد

04 Aug 2025
04 Aug 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عارف والا کے شہری کی مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف درخواست دادرسی کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھجوا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم  نے کوثر پروین کی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کر دیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ اس کے پانچ بیٹوں کو عارف والا پولیس نے اٹھایا، تین بیٹوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، دو بیٹوں عمر دراز اور کم سن دلدار کو وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جس پر گرفتاریوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

درخواست گزار  نے مزید بتایا کہ عدالت کو ایس ایچ او حسن  نے یقین دہانی کرائی کہ کسی کو جعلی پولیس مقابلے میں نہیں مارا جائے گا، عدالت میں کرائی گئی یقین دہانی کے باوجود عمر دراز کو جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا۔

شہری  نے استدعا کی کہ عدلت اس ہلاکت پر ذمہ دار پولیس کے خلاف ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیٹھ ایکٹ 2022 کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم دے اور ایف آئی اے کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے