اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہو: اسحاق ڈار

03 Aug 2025
03 Aug 2025

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد ہوا، تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی وزیر تجارت عطا آتابک موجود تھے،تقریب میں دونوں  ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔

بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران بزنس فورم خوش آئند ہے، پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،دونوں ممالک تجارت کی راہ میں رکاوٹ کو دور کریں گے،دونوں ممالک کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تجارت کے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں ہیں اور معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے۔

وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ایران اورپاکستان کےدرمیان گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کا فروغ چاہتےہیں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ تھا کہ سرحدی تجارت کےفروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے،تجارت کےدستیاب مواقع سےاستفادہ کرنا ہوگا۔

ایرانی وزیر تجارت  محمد آتابک نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان اور ایران کےدرمیان تجارت بڑھے گی،مواصلات اور تجارت سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے