اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹرمپ ٹیرف: پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع

01 Aug 2025
01 Aug 2025

(لاہورنیوز) امریکا کے پاکستان پر ٹیرف کم شرح سے عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایات حاصل ہوں گی، ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہو گا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی، پاکستان اور امریکا کے درمیان نان ٹیرف بیرئیرز اور ٹریڈ میں عدم توازن کو ڈیل کے تحت حل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 7.4 ارب ڈالر ہے، پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5.2 ارب ڈالر، امریکا سے درآمدات تقریبا 2.2 ارب ڈالر ہے، دوسرے ممالک پر ٹیرف ریٹ بڑھنے کے باعث امریکی مارکیٹ کا رجحان پاکستان کی طرف بڑھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے