اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مرغی کا گوشت پھر مہنگا، قیمت 555 روپے فی کلو ہو گئی

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(لاہور نیوز) مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو ایک بار پھر پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور حالیہ دنوں میں فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد برائلر گوشت 555 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ مرغی 369 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر 383 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈے بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، فی درجن انڈوں کی قیمت 276 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، مہنگائی کا طوفان صرف گوشت اور انڈوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ سبزیاں اور پھل بھی شہریوں کی جیب پر بھاری پڑنے لگے ہیں۔

تازہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دو سبزیوں اور تین پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، لیکن عملی طور پر منڈیوں اور دکانوں پر ان اشیا کی قیمتیں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ میں ادرک 580، لہسن 380، لیموں 400، ٹماٹر 150 اور پیاز 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، دیگر سبزیاں جیسے ٹینڈے 400، شملہ مرچ 260، بھنڈی 250، کریلے 220، بینگن 200 اور آلو 120 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔

پھلوں کی قیمتیں بھی عام صارف کے لئے ناقابل برداشت ہو چکی ہیں، سیب اور خوبانی 380، آڑو 320، آم 300، ناشپاتی 280 اور گرما 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے