
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان، فیصلہ کا اعلان 31 جولائی کو متوقع ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 31 جولائی کے آخری گھنٹوں میں پیٹرول 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا کیا جا سکتا ہے جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم اگست کا اغاز ہوتے ہی ہو جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یکم اگست سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزلکی قیمت میں2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سمری 31 جولائی کو ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔