اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن ارکان کو دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(لاہور نیوز) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن ارکان کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی و اپوزیشن اراکین نے باہمی اتفاق سے ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، ایوان میں بدتمیزی نہ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، سپیکر کی رولنگ کے باوجود ایوان میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، ایک رکن کا دوسرے پر حملہ ایوان کے تقدس کے خلاف ہے، اسمبلی 12 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، غیرمہذب رویے ناقابل قبول ہیں۔

 قائم مقام سپیکر نے کہا کہ ایوان کو مچھلی منڈی میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتا ہوں، سپیکر کی رولنگ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ، واقعہ پر متعلقہ رکن کی معطلی آئین اور رولز کے مطابق کی، نان ممبرز کی جانب سے ایوان کے باہر اپوزیشن اراکین کو دی جانے والی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، دھمکی آمیز رویے کی مکمل انکوائری کا حکم اسمبلی سیکرٹریٹ کو دے دیا ہے۔

 ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ پہلے تو اسمبلی میں لڑائی ہی نہیں ہونی چاہیے، اسمبلی کی لڑائی میں باہر کے افراد کی مداخلت ناقابل برداشت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ہلڑ بازی کرنے والوں کی شناخت ہو چکی ہے، ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے