اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسان کارڈ کوئی حل نہیں، اجناس کا صحیح ریٹ ملنا چاہئے: خالد محمود کھوکھر

29 Jul 2025
29 Jul 2025

(لاہور نیوز) صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کسان کارڈ یا دیگر مراعات کوئی حل نہیں، کاشتکار کو اس کی اجناس کا صحیح ریٹ ملنا چاہئے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ امریکا، برازیل اور دیگر ممالک میں کاٹن پر کوئی جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نہیں، جبکہ پاکستان میں کاشتکار سے 18 فیصد سیلز ٹیکس لیا جا رہا ہے، اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو کسان خطرناک احتجاج کریں گے، یہاں تک کہ کاشتکاری بند کر دی جائے گی۔

خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا فوڈ سکیورٹی کسی بھی ملک کی معیشت اور دفاع کی ضامن ہوتی ہے، کسان کارڈ یا دیگر سکیمیں وقتی حل ہیں، اصل مسئلہ منڈی میں نرخ نہ ملنے کا ہے، کاشتکار کو کسی بھی فصل کا معقول ریٹ نہیں مل رہا جس سے زراعت شدید بحران کا شکار ہے، زرعی اجناس کی برآمدات میں بھی غیر معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ چینی کے بحران کی مثال سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اقدامات مقامی کسان کے مفاد میں نہیں، بلکہ ملکی زراعت کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، حکومت فوڈ ایکسپورٹ کمیشن قائم کرے جو زمینی حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے