29 Jul 2025
(لاہور نیوز) رشتہ سے انکار پر مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا، اسلام پورہ میں جھگڑے کے دوران بزرگ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
متاثرہ فیملی نے تھانہ اسلام پورہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔ درخواست سبیل عباس نامی شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رات گئے 10 سے 15 افراد گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر میں گھس کر میری بیوی، نانی سمیت دیگر افراد پر حملہ کر دیا، زخمیوں میں 60 سالہ بلو بی بی، توقیر اور حسین شامل ہیں۔
ملزمان ڈنڈوں، لوہے کے راڈ اور اسلحہ سے مسلح تھے، ملزمان نے میری بیوی کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے،ملزمان نے گھر سے نقدی اور سونا لوٹ لیا، ملزمان نے گھر کا سامنا بھی توڑ دیا۔
