(لاہور نیوز) کوٹ رادھا کشن کے علاقہ بھمبہ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں 13 سالہ بچی کو گلہ کاٹ کر قتل کرنیوالا ملزم مارا گیا۔
پولیس کے مطابق مارے گئے ملزم کی شناخت صغیر اور ملزمہ خاتون کی شناخت نگینہ بی بی کے نام سے ہوئی، ساتھی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم صغیر مارا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے چند روز قبل 13 سالہ معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچی کے قتل کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔
جنوبی پنجاب کی رہائشی 13 سالہ مہک بینک سٹاپ کی رہائشی خاتون نگینہ بی بی کے پاس رہائش پذیر تھی، خاتون نگینہ کا کزن ملزم صغیر بچی مہک کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا، صغیر اور نگینہ موٹرسائیکل پر بچی مہک کو ساتھ لیکر کوٹ رادھاکشن کے علاقہ میں قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔
