28 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں نو برڈ زون کے نفاذ کیلئے وائلڈ لائف محکمہ نے کارروائیاں تیز کر دیں، ایئر پورٹ کے قریب پرندوں کے گھونسلے ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
گیریژن گالف کلب، آر اے بازار گالف کلب سے پرندوں کے گھونسلوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، جناح باغ ، شالا مار باغ میں اور قبرستان کے اطراف درخت پر بنائے گئے گھونسلوں کو بھی ختم کر دیا گیا۔
تمام تر کاروائیاں سیکرٹری وائلڈ لائف مدثر کی ہدایات پر کی گئیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور وسیم کی سرپرستی میں کارروائیاں جاری ہیں۔
