اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر احمد بچھر اور ایم این اے احمد چٹھہ نااہل قرار

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن  نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق  اعجاز چوہدری  آرٹیکل 63  ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق  انسداد  دہشت گردی  عدالت  نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچر کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  احمد چٹھہ این اے 66 وزیر آباد اور احمد خان بھچر پی پی87  میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے، الیکشن کمیشن  نے تینوں سیاستدانوں کی سیٹیں خالی قرار دے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے