
28 Jul 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرنوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کہیں کہیں پر تیز /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ صوبہ کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔