اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد، میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہور نیوز) سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہوں نے حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر (مرحوم) کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

 سلمان اکرم راجہ  نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔ 

سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے بتایا کہ آج حماد اظہر کے گھر آیا اور میاں اظہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ جس زاویے سے بھی دیکھیں تو میاں اظہر قابل ستائش شخصیت تھے، میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے، حماد اظہر بھی اپنے والد میاں اظہر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو ہدایات ہیں کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ جلد از جلد کرنا ہے، ہم اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور آخر میں فتح عوام کی ہو گی، یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ہے، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں، 8 فروری کو جو ہوا وہ عوام کے سامنے ہیں اس سیاہ دھبے کو کبھی نہیں مٹایا جا سکتا، سلمان اکرم  نے بتایا کہ اس نظام کو قیدی بنا دیا گیا ہے۔ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 اگست پورے ملک کی کال ہے، ہر حلقے میں عوام نے نکل کر احتجاج کرنا ہے۔ عوام اپنے چوک و چوراہوں میں نکل کر اپنے حق کے لیے نکلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے