اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمت اور فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: رانا تنویر حسین

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہورنیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت میں رانا تنویر حسین کے زیر صدارت شوگر سیکٹر بارے اجلاس ہوا،اجلاس میں انہوں نے چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کے سٹاکس کی مکمل نگرانی کی جائے گی، چینی کی قلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اجلاس میں ملز مالکان کے خدشات پیش کیے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کی ہدایت پر شکایتی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمت اور فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر شوگر سیکٹر کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صارفین اور صنعت دونوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے