
28 Jul 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔
مون سون کا پانچواں سپیل ملک میں داخل ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔
ایبٹ روڈ ،مال روڈ، جیل روڈ اور ڈیوس روڈ کے اطراف میں موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ کینال روڈ، ہربنس پورہ، رنگ روڈ اورایئرپورٹ کے اطراف میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ سول سیکرٹریٹ، چوبرجی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 31 جولائی تک ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔