اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کاہنہ کاچھا انٹرچینج پر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہور نیوز) کاہنہ کاچھا انٹرچینج پر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ پر پودا لگایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کاہنہ کاچھا انٹرچینج کے ساتھ ڈیڑھ ایکڑ اراضی پر 3 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں، ان میں جامن، سکھ چین ، شہتوت ، رات کی رانی، انار سمیت سترہ اقسام کے پودے شامل ہیں، جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کا تقاضا ہے، پنجاب حکومت اس مقصد کیلئے جدید ترین اقدامات کر رہی ہے،پنجاب میں فاریسٹ فائر کنٹرول فورس بنائی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار فاریسٹ فائر کنٹرول فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ جنگلات کی نگرانی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے، جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے آسٹریلوی ٹیکنالوجی رواں سال نصب کی جائے گی جو ممکنہ آتشزدگی کی پیشگی اطلاع دے گی۔

انہوں  نے کہا کہ ہم  نے ہر درخت کی مانیٹرنگ اور میپنگ کی ہے اور جھوٹے اعداد و شمار کے بجائے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، رنگ روڈ کے اطراف 3 لاکھ درخت لگائے جائیں گے اور پی ایچ اے نے بھی پودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جنگلات کی اراضی پر قبضے کا خاتمہ کرایا جا چکا ہے، شجرکاری مہم کے تحت دیسی ساخت کے مقامی پھلدار، پھولدار اور سایہ دار درخت لگیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے