اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سموگ تدارک کیس، ییلو ٹرین پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کے ییلو ٹرین پراجیکٹ کی تفصیلی رپورٹ ایڈووکیٹ جنرل سے طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم  نے سماعت کی، عدالت نے پنجاب حکومت سے ییلو ٹرین منصوبے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی، عدالت نے واسا کے ڈی جی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا تاکہ وہ تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔

عدالت نے جیل روڈ، مال روڈ اور ایم ایم عالم روڈ کی سروس روڈز ایک ماہ کے اندر بحال کرنے کا حکم دیا اور ٹیپا کو مرمت کا کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 دوران سماعت واسا کے وکیل  نے مؤقف اختیار کیا کہ واسا کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب سڑکوں کی تعمیر ٹیپا اور ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہے، تاہم جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبر  نے واضح کیا کہ واسا کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور کام تاحال جاری ہے۔

محکمہ ماحولیات سے عدالت نے ہیوی ٹریفک اور موٹرسائیکلوں کے حوالے سے پلان طلب کیا، عدالت نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے ٹریفک مانیٹرنگ کیلئے بڑی فورس بنائی ہے، مگر وہ عملی طور پر کیا کر رہی ہے؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فالو اپ حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالت ہر وقت نگرانی نہیں کر سکتی۔

ای بائیکس سے متعلق عدالت نے استفسار کیا کہ جو بائیکس لی گئی تھیں، وہ کہاں استعمال ہو رہی ہیں؟ عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ صرف گھروں میں کھڑی ہیں؟ محکمہ ماحولیات کے وکیل نے بتایا کہ اس حوالے سے پالیسی تیار کی جا رہی ہے جو جلد جوڈیشل واٹر کمیشن اور عدالت کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر اربوں روپے ضائع کئے گئے اور امید ظاہر کی کہ حکومت کینال روڈ منصوبے پر خصوصی حساسیت کا مظاہرہ کرے گی۔

عدالت نے واسا کو حکم دیا کہ جمعہ تک تمام زیر تعمیر کام مکمل کرے، بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے بعد سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے