27 Jul 2025
(لاہور نیوز) جوہرٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے باپ سمیت دو بیٹوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں محمد حنیف اور اسکے بیٹے اویس حنیف، عدیل حنیف شامل ہیں، ملزموں نے اجودھیاپور گاؤںمیں جھگڑےکے دوران 3 افرادکو زخمی کیا تھا۔
ملزموں سے ٹوکہ اور چھرا برآمد کر لیا گیا ہے، زخمیوں میں شبیرحسین اوراس کےبیٹےعبدالحسیب،عبدالعلیم شامل ہیں، ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اورپولیس ٹیم کو شاباش دی۔
