اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی کا این اے 129 لاہور سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

27 Jul 2025
27 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 129 لاہور پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے دنیا نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے مدمقابل الیکشن نہ لڑنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اس وقت بیرون ملک ہیں اور وہ آج ان سے مشاورت کریں گے جبکہ مشاورت کے بعد امیدواروں سے درخواستیں لینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنا انتخابی عمل مکمل کرے گی، انہوں نے بتایا کہ جمشید دستی کی خالی ہونے والی نشست پر بھی پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن لڑ رہی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں این اے-129 سے پی پی پی کے امیدوار اورنگزیب برکی تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے