25 Jul 2025
(لاہور نیوز) ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے بی ایس آنرز اور ایم فل پروگرامز میں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اب طلبہ و طالبات 27 جولائی 2025 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ داخلے 28 ڈگری پروگرامز میں جاری ہیں، جن میں بی ایس آنرز اور ایم فل کے مختلف شعبہ جات شامل ہیں۔
داخلے کے خواہشمند امیدوار ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جولائی رات 11 بج کر 59 منٹ مقرر کی گئی ہے۔
یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ وقت سے قبل آن لائن فارم مکمل کر کے جمع کرا دیں تاکہ کسی بھی تکنیکی مسئلے سے بچا جا سکے۔
